میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک آسٹریلیا سیریز ،پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال

پاک آسٹریلیا سیریز ،پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی چوبیس سال بعد آمد پر پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں ،پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی پاکستانی کرکٹ کے دیوانے نکلے،شہریوں کیساتھ عوامی نمائندے بھی سٹیڈیم میں ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی چوبیس سال بعد پاکستان آمد پر کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں ،آسڑیلیا ٹیم کو خوش آمدید کہنے کیلئے شائقین کرکٹ کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے بڑے،بچے نوجوان،خواتین سب ہی اسٹیڈیم پہنچے ۔ پاکستانیوں کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آسٹریلین شہری بھی پہنچے اور پر چوش دکھائی دیئے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے گرائونڈ میں پہنچے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا ،پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،پاک فوج اور رینجرز سمیت پولیس کے ساڑھے چار ہزار سے زائد اہلکار وافسران کرکٹ اسٹیڈیم جانیوانے راستوں اور گردونواح کی عمارتوں پر سیکورٹی فرانض سر انجام دیتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے والے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی حفاظت کیلئے غیرملکی صدر کے درجے کی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،دریں اثناء پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر245رنزبنالیے ،اوپنرامام الحق 128اوراظہرعلی 61رنزکے ساتھ کریزپرموجودہیں ،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راڈنی مارش کی وفات کی خبرسن کرسوگ میں سیاہ پٹیاں باندھ کرمیچ میں شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں