میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن : گوٹھوں پر قبضوں کے لیے راستوں میں رکاؤٹیں ڈال دیں

بحریہ ٹاؤن : گوٹھوں پر قبضوں کے لیے راستوں میں رکاؤٹیں ڈال دیں

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)بحریہ ٹاؤن نےگوٹھوں پر قبضے کے لیے راستوں میں رکاؤٹیں ڈالنے کا آزمودہ حربہ اپنا لیا۔  اطراف کے گوٹھوں کی زمینوں پر قبضے کے لیے مکینوں کی گزرگاہوں پررکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں مختلف گوٹھوں کے30سے زائد مویشی تحویل میں لے لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے گوٹھوں کے مویشیوں کے اپنی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خطیر رقم کے جرمانے بھی مقرر کیے گئے تھے۔ اس ضمن میں انتظامیہ نے گاؤں کے مکینوں کے متعدد جانور جبری طور پر اپنی تحویل میں لے لیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز علی داد گبول گوٹھ کے چاروں اطراف دیواریں کھڑی کر کے گوٹھ کے مکینوں کی مستقل گزرگاہیں بھی بند کر دی گئیں ہیں جس سے انہیں سخت مشکلات کا سامناہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے حالیہ دنوں ارباب گبول گوٹھ،کیر تھر گبول گوٹھ اور علی محمد گبول گوٹھ کے مکینوں کی زمینیں خالی کرنے کی غرض سے انہیں مسلسل ہراساں کیے جانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ گوٹھوں کے مکینوں نے عدالت سے رجوع کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ آئندہ چند روز میں وہ تمام تر معاملے پر عدالت سے رجوع کرینگے۔واضح رہے کہ اطراف کے گوٹھوں کی زمینوں پر قبضے سے متعلق مکینوں کو تنگ کرنے کا یہ حربہ اس سے قبل بھی آزمایا جاتا رہا ہے۔  جس پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھر عملدر آمد ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں