میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی،شیخ رشید

ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی،شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے، ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی۔ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا، دھماکا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے، ملک دشمن خلفشار چاہتے ہیں، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے، ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی، اس دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کرسکتے، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ پشاور دھماکے میں 30 افراد شہید اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی خبر ملتے ہی اسلام آباد میں خواتین پروگرام اور کل کا دورہ لاہور اور وہاں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں