میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناایک دن میں مزید 64زندگیاں نگل گیا

کوروناایک دن میں مزید 64زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک اس وبا کی تشخیص کے لیے 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹس کئے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں مزید ایک ہزار519 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 435 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، اسلام آباد میں 44 ہزار921، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔سرکاری اعوداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 64 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار76 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار96، اسلام ا?باد میں 503 ، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 987 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اس طرح ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقر کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 17 ہزار117 ہے، جن میں سے 1559 مصدقہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا ا?سان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں