میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ: وزیر اعظم نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ: وزیر اعظم نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کو اعتماد کی تحریک کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کو ملاقات کی دعوت بھی دے دی۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہفتے کو وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پارٹی اجلاس کے انہوں نے بتایا کہ سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے 3 اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیئرمین کا امیدوا صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں جو مخالف ہوگا وہ مخالفت میں ووٹ دے گا۔ جوعمران خان کا حامی ہوگا وہ حق میں ووٹ ڈالے گا۔انہوں نے بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد 6ماہ تک عدم اعتماد ووٹ نہیں ہوسکتا۔سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے،ساری دھول بیٹھ جائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری روایات کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن خریدو فروخت کرنے والوں پر انحصار کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں