میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عورت مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عورت مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد کے شہریوں نے عورت مارچ کو روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ عورت مارچ کو رکوانے کے لیے عمران عزیز ،ایوب انصاری سمیت شہریوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ خواتین کی آزادی کے نام پر نعرے اور پلے کارڈز شعائر اسلام کے خلاف ہیں، آزادی کے نام پر بے ہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے ۔واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو خواتین کے دن کے موقع پر اسلام آباد میں عورت مارچ کے نام سے ایک ریلی نکالی جارہی ہے ، پاکستان بار کونسل پہلے ہی ریلی کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ سال ہونے والے عورت مارچ میں بے ہودہ نعرے پلے کارڈزپر آوایزاں کئے گئے تھے ، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں