کورونا سے درآمدات برآمدات میں مسائل کا شکار ہیں، رزاق دائود
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آ رہی ہے ،جبکہ فروری 2020 میں فروری 2019 کے مقابلے میں برآمدات13اعشاریہ 6فیصد بڑھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے لیے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے ، اس پالیسی پر کام ہو رہا ہے کہ برآمدات سے ملک کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے ، میں نے ہمیشہ سنا ہے کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ، ہماری انڈسٹری میں نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری میں ہم بہت مسائل کا شکار ہیں، جبکہ برازیل نے 500ملین ڈالر شوگر انڈسٹری سے فیول حاصل کر کے بچائے ہیں۔