خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ‘ ریشم
شیئر کریں
ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر پاکستان کی پہچان ہیں لیکن انہوںنے ٹی وی پر بیٹھ کر ایک خاتون کیلئے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں اس کے بعد انہوںنے اپنی ایک ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ ہم سب خلیل الرحمان کابے حد احترام اور انہیں عزت دیتے ہیں اور کسی کو بھی یہ اچھانہیں لگ رہا کہ ان کیخلاف کوئی بات کی جائے ۔ انہوںنے اپنے شہرہ آفاق ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘میںایک عورت کیلئے دوٹکے کے ڈائیلاگ لکھے لیکن میںیہ کہوں گی کہ انہوںنے ٹی وی پر بیٹھ کر خاتون کیلئے جس طرح کے الفاظ ادا کئے ہیں اس کے بعدان کی اپنی ایک ٹکے کی عزت باقی نہیںرہی ۔ لاکھوںلوگ جو ان سے پیا رکرتے ہیںانہیں شدید دھچکالگاہے ۔ریشم نے کہا کہ میں پیمرا سے پوچھتی ہوں اگر تنقید پر ٹی وی اینکراورسیاستدانوں پر توپاپندی لگ سکتی ہے مگر آج پیمرا کہاں ہیں۔