جھوٹے گواہوں کو سزا کے چیف جسٹس کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتا ہوں،عمران خان
ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سچ کا سفر نئے پاکستان کی جانب سفر ہے ، جھوٹے گواہوں کو سزا کے چیف جسٹس کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جھوٹے گواہوں کی سزا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے گواہوں کو سزا کے چیف جسٹس کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلند اخلاقی اقدار کے ساتھ ہی قومیں عظیم بنتی ہیں اور مسلمان تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ پرتھی جو سچ پر رکھی گئی،سچ کا سفر نئے پاکستان کی جانب سفر ہے ۔