میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا بھارت کو جھٹکا، جی ایس پی درجہ ختم کرنے کا فیصلہ

امریکا کا بھارت کو جھٹکا، جی ایس پی درجہ ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا نے بھارت کو دیے گئے ( جنرلائزڈ سسٹم آف پری فرنسس) جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں موقف اپنایا کہ امریکا سے تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جب کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں بھی ناکام رہا ہے ۔واضح رہے کہ امریکا کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیا پر ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے ، ترقی پزیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976ء سے عمل کیا جارہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں