میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3ارب 40کروڑ روپے میں فروخت

چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3ارب 40کروڑ روپے میں فروخت

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭دبئی میں ٹکٹس کی حیران کْن فروخت تمام میچز کے ٹکٹس 88.55ملین درہم میں فروخت
٭پاکستان کی میزبانی میں شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری کو نیشنل اسٹیڈیم سے ہو گا

(جرأت نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کل قیمت سامنے آ گئی،پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3ارب 40کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کْن فروخت ہوئی ہے ۔چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں