میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست میں تشدد قابل قبول نہیں، نگران وزیراعظم

سیاست میں تشدد قابل قبول نہیں، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کرنے والے کو قبول کرکے اسے مرکزی دھارے میں لانا چاہئے،انتخابات ت اپنے مقرر وقت پر ہو رہے ہیں،قوانین میں جو خامیاں ہیں انہیں آنے والوگ دعوے کر تے رہے کہ ہم سازش کر رہے ہیں ،انتخابات کا التوا چاہتے ہیں، انتخابالی حکومت دور کرے،سیاست میں تشدد کو جواز بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں،پاک افغان تعلقات جو ہیں ،ان کی وضاحت ہونی چاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ عسکریت پسند ہو یا ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا، اگر وہ غیر مشروط سرنڈر کرے تو اسے قومی دھارے میں آنے کا موقع ملنا چاہئے، دہشت گردی کی حالیہ لہر افغانستان سے اتحادی افواج بغیر منصوبہ بندی کے انخلا ہے ،دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو افغانستان کو سمجھنا چاہئے ،فلسطینیوں کو اپنا فیصلہ خود کرنا چاہئے ،باقی اسلامی ممالک کو ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کے انتظامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں