میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، بلاول بھٹو

عوام موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہر قائد کے لوگوں نے اگر ہمیں (20قومی اسمبلی)کی نشستیں جتوا دیں تو پانچ سال کے اندر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج کراچی میں موجود رہے اور وہ ریلی کی صورت میں مختلف علاقوں میں گئے جہاں انہوں نے عوام و کارکنان سے خطاب کیا۔کیماڑی میں کے پی ٹی گرانڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے، پھر بلدیات کے بعد صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کراچی کی 20نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں پھر ہم پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم وفاق میں اپنی حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے اور ہر جگہ شہر کی نمائندگی ویسے ہی ہوگی جیسے اس کا حق ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی صوبائی کابینہ میں کراچی کو اس کا حق دیا جائے گا اور ہم مل کر شہر کی خدمت کریں گے، اس شہر میں رہنے والوں کو جیالے سمجھائیں کہ وہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں کیونکہ کوئی اس شہر کو مذہب اور کوئی لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر ان تمام عناصر جواب دیں کہ وہ نفرت اور تشدد کی سیاست کو قبول نہیں کرتے۔ بلاول بھٹو نے یقین دہانی کرائی کہ ہمارے نمائندے شہر کے عوام میں رہ کر کام کریں گے اور اس کو ترقی دیں گے، خواتین کو بھی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری، والدہ کی پیدائش کراچی میں ہوئی، یہ شہر میرا اپنے گھر کی طرح ہے اور کراچی کی خدمت کا مطلب گھر کی خدمت کرنا ہے، میں اپنے گھر کی بھرپور طریقے سے خدمت کروں گا اور آپ کے نمائندوں کو پابند کروں گا کہ وہ ہر خوشی و غم میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں