میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے ، نواز شریف

مجھے نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے ، نواز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دے دیا ۔ مری میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں 1950 میں پیدا ہوا اور پہلی بار مری 1956 میں آیا، 1985 میں وزیراعلی بنا تو سب سے پہلے پنڈی مری میٹل روڈ بنوایا، مجھے مری میں کہیں بھی لے جائیں میں آپ کو راستے بتا دوں گا۔لیگی قائد نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے اور نوازشریف عوام کے سامنے کھڑا ہے، جس نے مجھے نکالا تھا آج وہ خود استعفی دے کر گھر چلا گیا، وہ شخص 8ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا آج گھر جارہا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا لیکن میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں