ایم کیو ایم ،پی پی کے جھگڑے کا زخمی بچہ چل بسا
ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 2روز قبل پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے جھگڑے میں زخمی ہونے والا بچہ عبدالرحمان انتقال کرگیا، تاہم واقعے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔نیو کراچی سیکٹر 11جے میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ تصادم کے واقعے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، واقعے میں زخمی ہونے والا 11سال کا بچہ عبدالرحمان جناح اسپتال میں آج دم توڑ گیا، گولی بچے کے سر میں لگی تھی۔تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر دو مقدمات درج ہونے کے بعد بھی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مقدمات میں نامزد دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان فرار ہیں، مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔