میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا ،برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے ، متعدد شہری جاں بحق،درجنوں زخمی

امریکا ،برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے ، متعدد شہری جاں بحق،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عراق اور شام کے بعد امریکی اور برطانوی افواج نے یمن پر نئے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔امریکا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں حو ثی میزائل سسٹم ، لانچرز اور ہتھیاروں کے ذخائرکوتباہ کیاگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے زیر زمین اسلحے کے اڈے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام نے حملوں کو حوثیوں کی بحیرہ احمر میں کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ یمن پر حملے حوثیوں کو واضح پیغام ہیں کہ بحیرہ احمر میں مزید کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔حوثی فوج نے حملوں کیخلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کاجواب بڑا دردناک ہوگا، حو ثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مدد کو آنیوالے جہازوں پرحملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ۔حو ثی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ خطے میں صیہونی اجارہ داری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس کیلئے جتنی بھی قربانیاں دینی پڑ یں ،اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔حوثیوں نے دونوں ممالک کو پیغام دیا کہ یہ حملے فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق ان کے موقف میں تبدیلی نہیں لاسکتے ۔انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جارحیت کے خاتمے تک بحیرہ احمر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔حوثیوں کے ترجمان یحیی ساری نے حملوں کا بھر پور جواب دینے کا بھی اعلان کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں