میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی دہلی میں صدیوں پرانی اخوندجی مسجد بھی شہید کردی گئی

نئی دہلی میں صدیوں پرانی اخوندجی مسجد بھی شہید کردی گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارت میں انتخابات نزدیک آتے ہی مساجد اور مسلمانوں کے قبرستان بھی انتہاپسند مودی سرکار کے نشانے پر آگئے ، بابری مسجد کے ملبے پر مندر کے افتتاح کے بعد نئی دہلی کی تاریخی اخوندجی مسجد کو بھی شہید کردیا گیا،ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ قبرستان میں قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی۔ بھارت میں انتہاپسند مودی سرکار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے لگی، نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار انتہائی اوچھے وار کرتے ہوئے بھارت میں قائم مساجد کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے لگی۔ نئی دہلی کی مساجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے قبرستان بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے۔ نئی دہلی میں صدیوں پرانی اخوندجی مسجد کو مودی سرکار نے منہدم کر دیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ قبرستان میں قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، قبروں کی اس حد تک بے حرمتی کی گئی کہ کفن اور میتیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ امام مسجد نے بتایا کہ اس جگہ کو خالی کرنے کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، بھارتی فوج بلڈوزر کے ساتھ زبردستی مسجد کے احاطے میں داخل ہوئی اور ہمیں کہا کہ یہ جگہ خالی کردو، انہوں نے ہم سے کہا کہ یہ دہلی ڈیولپمنٹ کی زمین ہے ، ہمارے پاس کاغذات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں