میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے، فواد چودھری

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ۔خیال رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں