میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے ،عمران خان

بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے ،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے ،پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں سے یکجہتی میں غیر متزلزل رہے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ استصواب رائے کے انعقاد کا وعدہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ اور جائز حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں سے یکجہتی میں غیر متزلزل رہے گا اور یہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے لئے ناگزیر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں