آزادی کشمیریوں کا بنیادی،انسانی اور جمہوری حق ہے ،آصف زرداری
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی،انسانی اور جمہوری حق ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کشمیری عوام کی جنگ لڑی ،پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو مودی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی جرات نہ کرتے ۔