میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیروز آبادمیں 5 کتوں نے بزرگ شہری کو لہولہان کردیا

فیروز آبادمیں 5 کتوں نے بزرگ شہری کو لہولہان کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں شہری پر پانچ کتوں کے حملے کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں 5 پالتو کتوں نے بزرگ راہگیر کو لہولہان کردیا، کتے ڈیڑھ منٹ تک بزرگ شہری کو بھنبھوڑتے رہے۔مالک پالتو کتوں کو ساتھ لے کر ٹہلنے نکلا تھا، کتوں نے حملہ کیا تو وہ بھی انہیں قابو کرنے میں ناکام رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بزرگ شہری کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور چیف میونسپل سمیت دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے تین تلوار کے قریب پاگل کتے نے شہریوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں