میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائیگا

یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائیگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبہ سے ( آج ) بدھ کومنایا جائیگا آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جگہ جگہ پرچم لہرائے جارہے ہیں اسی طرح مختلف تنظیموں کی جانب سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا جائیگا کشمیر بنے گا پاکستان اور اسی طرح کے مختلف نعروں سے مزین بینرز جا بجا آویزاں کردیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں مختلف آرٹس کونسل کی جانب سے تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی باعث ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں