میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹرول لائن پر بھارت فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،وادی لیبپا میں چار افراد زخمی

کنٹرول لائن پر بھارت فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،وادی لیبپا میں چار افراد زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کرکے خواتین اور بچے سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا ، پاکستان کا جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)ے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فورسز نے وادی لیپامیں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سفارتکارسے کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی نہتے شہریوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے ۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں