میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرصرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ یہ80لاکھ لوگوں کے حق خودارادیت کامسئلہ ہے ، لاک ڈاون اور پروپیگنڈے سے آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتااور نہ ہی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ہونے والے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جبر اور ظلم نے دنیا اور خطے کے امن کو داو پر لگا دیا ہے ،بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے سے کشمیری عوام کو ان کی شناخت اور آزادی سے محروم کردیا گیا جو عالمی سطح پر کشمیریوں سے کیے گے وعدوں کی خلاف ورزی ہے ،مذکورہ بالا آرٹیکل کی منسوخی بھارت حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کی عکاسی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں 184دن طویل لاک ڈاون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر ی عوام کو بھارتی مسلح افواج نے اپنے گھروں میں قید کر رکھا ہے اور وہ اشیائے خوردونوش،ادویات، تعلیم،انٹرنیٹ اوردیگرضروریات زندگی سے محروم ہیں،مسئلہ کشمیر پرپوری پاکستانی قوم متفق ہے اورپاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے ،پاکستان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے قومی اسمبلی میں خصوصی بحث کاانعقادکیاگیا جس کے بعدمتفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے ،پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ کشمیری عوام کیساتھ کھڑی رہی ہیاورتمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے پاکستانی قوم اورمیڈیا کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا۔سپیکر نے جنوبی ایشیا کے مستقبل کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت نے کشمیری عوام کے خلاف ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرے گی تو جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم رہے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں