میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری مئوخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری مئوخر

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے اجلاس میں گیس نرخوں میں اضافے کی سمری مئوخر کر دی گئی، کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔ای سی سی اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دی گئی ۔ پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہو گی۔کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ، وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی جبکہ گیس نرخوں میں 214 فیصد اضافے کی سمری مئوخر کر دی۔ واضح رہے سمری میں کمرشل و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 31 فیصد اور کھاد کارخانوں کیلئے 153 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں