میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ 6فروری کو سنائے گی،

سپریم کورٹ نے ایک کیس کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر تحریک لبیک یا رسول کی جانب سے دیے گئے دھرنے پر از خود نوٹس لیا تھا،

اس مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے حساس اداروں اور پولیس سے متعدد رپورٹس طلب کیں اور حکومت سے مستقبل میں ایسے دھرنوں کو روکنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کی تھی

کیس کی سماعتوں کے دوران عدالت تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنے سے متعلق بھی ریمارکس دیے تھے، بینچ میں جسٹس مشیر عالم اور قاضی فائز عیسیٰ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے معاملہ پر 22 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں