میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، آرمی چیف

ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی۔

جس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوںپر بھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے ۔

پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں، سرحدوں کی حفاظت کے لیے ردالفساد کے تحت آپریشن جاری ہیں، اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے اوررپاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں