میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کے سندھ دورے کو حتمی شکل دیدی

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کے سندھ دورے کو حتمی شکل دیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا
مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ راست ملاقاتیں کریں گے اور سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے پارٹی کے بانی چیٔرمین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں جاری احتجاجی تحریک کو مزید منظم، مربوط اور موثر بنایا جائے گا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے سندھ بھر میں سٹریٹ موومنٹ پورے زور و شور سے جاری ہے، یہ تحریک عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی علامت بن چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد اس جدوجہد میں شامل ہو رہی ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا تین روزہ دورہ سندھ تاریخی ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اس دورے سے ناصرف سٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی بلکہ عوام سے براہِ راست رابطے، دانشوروں، وکلاء اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، دورے کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی شیڈول کا حصہ ہے، اس دورے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور سندھ 9، 10 اور 11 جنوری کو اپنے مہمان کا شاندار اور تاریخی استقبال کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں