میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان دنیا کے 25بہترین سیاحتی مقامات میں شامل

گلگت بلتستان دنیا کے 25بہترین سیاحتی مقامات میں شامل

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

گلگت بلتستان کو دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا گیا ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تازہ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 2025 میں سیاحت کے لیے ضرور دیکھنے والی جگہوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ۔رپورٹ میں CNN ٹریول نے گلگت بلتستان کی کشش کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کاراکورم پہاڑوں میں واقع گلگت بلتستان پہنچنا آسان نہیں ، فلائٹ شیڈولز غیر یقینی ہو سکتے ہیں اور سیزن کے دوران سڑکیں بند ہو سکتی ہیں لیکن اس خطے کے بلند پہاڑ کسی بھی قدرتی نظارے کے لیے بہترین ہیں۔گلگت بلتستان میں ہمالیہ کے پہاڑوں کی سیر سنٹرل پارک میں گھومنے جیسی ہے ، گلگت بلتستان کے پہاڑوں کو دیکھ کر لیمن کیک کا گمان ہوتا ہے ، کئی عالمی ٹریول کمپنیاں گلگت بلتستان کی سیر کرواتی ہیں، عالمی سیاحتی کمپنیاں گلگت بلتستان کو لٹل تبت کا نام دیتی ہیں، دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 گلگت بلتستان میں واقع ہیں جس میں کے ٹو بھی شامل ہے ،کے ٹو جو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے ، اپنی مشکل اور خطرناک کوہ پیمائی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔رپورٹ میں گلگت بلتستان کے دشوار گزار راستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہاں کا ٹریکنگ کا تجربہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ مشکل ہے ۔گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا جنون بھی عروج پر ہے ، 2024 میں 1,700 سے زائد غیر ملکی کوہ پیماں نے مختلف چوٹیوں کی سر کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کیے ،ان میں سے 175 کوہ پیمائوں نے کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کی جسے دنیا کی سب سے خطرناک چوٹی قرار دیا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں