میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بینک سے پاکستان کو 20؍ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

ورلڈ بینک سے پاکستان کو 20؍ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ورلڈ بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے ، رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10سال کے اہداف طے کئے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 2025-35ء کے تحت دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے ، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک مزید 20ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں بھی معاونت کرے گا، مزید 20ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر
کا جلد اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں