سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور
شیئر کریں
ایوانِ بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔دلاور خان نے اپنی قرار داد میں موقف اختیار کیا کہ کے پی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ اکثر علاقوں میں سخت سردی ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن کے عمل میں شرکت مشکل ہے۔سینیٹر دلاور خان نے قرار داد میں کہا ہے کہ جے یو آئی ایف کے ارکان اور محسن داوڑ پر حملہ ہوا، الیکشن کی ریلی کے دوران انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تھریٹ الرٹ ہیں۔قرار داد میں سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سینیٹ کہتی ہے کہ مسائل حل کئے بغیر الیکشن کا انعقاد نہ کیا جائے۔آزاد سینیٹر دلاور خان نے اپنی قرار داد میں مزید کہا ہے کہ ایمل ولی کو بھی تشویش ہے، سینیٹ الیکشن کمیشن پر اعتماد کرتی ہے۔سینیٹر دلاور خان کی قرار دادمیں اپیل کی گئی کہ 8 فروری کے الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے، الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرانے پر عمل کرے۔سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی آزاد سینیٹر دلاور خان کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔