سنی علماء کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی قتل
جرات ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹان میں پیش آیا جبکہ زخمی مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔