میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے لاہور میں اپنے ہی بڑے برج الٹ دیے، ایازصادق، رانا مشہود،علی پرویز ٹکٹ سے محروم

ن لیگ نے لاہور میں اپنے ہی بڑے برج الٹ دیے، ایازصادق، رانا مشہود،علی پرویز ٹکٹ سے محروم

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر بڑے بڑے سیاسی برج الٹا دیئے گئے، ن لیگ کے لاڈلے سمجھے جانے والے سردار ایاز صادق ،رانا مشہود، میاں مرغوب احمد اور رانا مبشر قومی اسمبلی کی ٹکٹوں سے محروم ہوگئے اور علی پرویز ملک، سردار نصیر بھٹہ، سابق ایم این اے وحید عالم خان بھی قیادت کو قائل کرنے میں ناکام رہے، سردار ایاز صادق کو سینیٹ کی ٹکٹ بھی آفر کئے جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق اور رانا مبشر کو ضمنی انتخابات میں اکاموڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سردار ایاز صادق کو سینٹ کی ٹکٹ بھی آفر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی چودہ میں سے بارہ نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا جبکہ لاہور سے قومی اسمبلی کے پہلے حلقہ این اے ایک سو سترہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے امیدوار شارٹ لسٹ نہ ہو سکا۔ این اے ایک سو سترہ سے آئی پی پی کے علیم خان اور مسلم لیگ ن کے ملک ریاض میں سے کسی ایک امیدوار کا فیصلہ ہو گا اوراین اے ایک سو اٹھارہ سے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں شامل ہیں۔ اے این اے ایک سو انیس سے مریم نواز کا نام شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں سرفہرست ہے۔ حلقہ این اے ایک سو اکیس سے شیخ روحیل اصغر کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کا واضح امکان موجود ہیں جبکہ این اے ایک سو بائیس سے خواجہ سعد رفیق اور این اے ایک سو تئیس سے شہباز شریف کے امیدوار ہونے کے امکانات نمایاں ہیں۔ این اے ایک سو ستائیس میں عطا تارڑ مسلم لیگ ن کے ممکنہ امیدواروں میں سرفہرست ہیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو تیس سے قائد نواز شریف کا اپنے آبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں