مجھے نااہل کرنے کی سازش ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی، شیخ رشید
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی سازش ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی، جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی ، سماعت کے موقع پر این اے 56 اور 57 کے آر اوز الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے اور انہیں الیکشن لڑے کی اجازت دے دی۔