بجلی 1 روپے7 پیسے مہنگی ،کراچی کے صارفین پرایک ارب کااضافی بوجھ
شیئر کریں
کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے7 پیسے مہنگی کردی گئی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 7 پیسے مہنگی کی گئی ہے ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائیگی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے صارفین پر فیصلے سے 1ارب 91کروڑکا بوجھ پڑے گا۔یاد رہے کے الیکٹرک کی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت 3نومبر کوہوئی تھی ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔گذشتہ روز کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5.50 روپیاضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔کے لیکٹرک کا کہنا تھا کہ الیکٹرک نے31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔