میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے 47 غیر ملکی دورے، 20 کروڑ ا خراجات، سینیٹ میں رپورٹ پیش

وزیراعظم کے 47 غیر ملکی دورے، 20 کروڑ ا خراجات، سینیٹ میں رپورٹ پیش

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینیٹ میںاپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کردی گئی۔سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کا دورہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 11کروڑ 69 لاکھ 11ہزار سے اخراجات ہوئے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے سال 2020 میں 4غیر ملکی دورے کیے اور ان دوروں پر 1 کروڑ 36لاکھ 37ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔سینیٹ میں پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2021میں 5 غیر ملکی دورے کیے۔ وزیراعظم کے ان غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کیے۔ غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے وزیر اعظم کے دوروں کی تفصیلات ایوان کو فراہم نہ کرنے پر واک آئوٹ کیا تھا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیر اعظم اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے، وزیراعظم کے ساتھ کون کون کس حیثیت میں دوروں پر گیا۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوروان کروڑوں روپے خرچ ہوئے اس کے کیا فوائد ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران درجنوں افراد کس حیثیت سے ساتھ گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں