میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن میں اوور لوڈ ٹرک موت کے پروانے بانٹنے لگے

بحریہ ٹاؤن میں اوور لوڈ ٹرک موت کے پروانے بانٹنے لگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کراچی انتہائی غیر محفوظ ہو گیا ٹریفک قوانین سخت کرنے کے بعد بھی حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نااہل سیکورٹی کی غفلت کے سب اوور لوڈ ٹرک موت کے پروانے بانٹے لگے2022 کا آغاز بھی ٹریفک حادثے سے ہو گیا، چوری ڈکیتی کے ساتھ ساتھ ڈیلرز بھی غیر محفوظ ہو گئے، راحیل ہارون کے بھائی پر تشدد کرنے والے قانون کی گرفت میں نہ آ سکے۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد بھی مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کوئی کمی سامنے نہیں آسکی ہے جس کی بنیادی وجہ سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت بتائی جاتی ہے، گزشتہ روز بھی بحریہ ٹاؤن کراچی میں اوور لوڈنگ کے باعث ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش آ یا ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے تحقیقاتی عمل زور و شور سے جاری ہے2021 میں بھی بحریہ ٹاؤن میں متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں جس کی روک تھام سے متعلق نمائشی چالان لسٹ جاری کرنے کے بعد کوئی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا سکی ہے۔بحریہ ٹاؤن میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی حالیہ دنوں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں جنہیں انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ کرنے کو خاصی ترجیح نہیں دی جاتی ہے۔24دسمبر کو بحریہ ٹاؤن ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر راحیل ہارون کے چھوٹے بھائی عدیل ہارون پر بھی نا معلوم افراد کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تاہم 10روز گزر جانے کے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی پیش ِ رفت سامنے نہیں آ سکی ، جس نے شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے انتہائی غیر محفوظ پراجیکٹ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں