میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب دیا،فارن فنڈنگ کیس ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا

پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب دیا،فارن فنڈنگ کیس ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا ہے،فارن فنڈنگ کیس ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ،رپورٹ ہم پبلک نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن خود کر دے،الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کے اکائونٹس کی سکروٹنی بھی ایک ساتھ عوام کے سامنے رکھے، نواز شریف اور (ن )لیگ کے اکائونٹس سمیت پیپلز پارٹی کے بھی اکائونٹس کا موازنہ ہونا چاہیے،جے یو آئی اور ٹی ایل پی کے اکائونٹس کی سکروٹنی ہی نہیں ہو رہی،الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ رپورٹ کا مواد میڈیا پر نہ جائے، اگر جائے تو درست جانا چاہئے،فیک نیوز کا ذمہ دار کون ہوگا۔منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف سرخرور ہوئی، یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کا موازنہ بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کا اکائونٹنگ اور فنڈنگ کا تفصیلی نظام موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بہت سی دوسری جماعتوں میں تو فنڈنگ کے معاملات وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتے ہیں۔ انہوںن یکہاکہ نواز شریف نے (ن )لیگ کا اکائونٹ بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا، (ن )لیگ کے اکائونٹ میں آٹھ کروڑ روپے ڈلوائے گئے اور پھر اس اکائونٹ سے پیسے نکلوائے گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت جس کا قانونی اور تفصیلی فنڈنگ کا نظام موجود ہے، دنیا بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کو فنڈنگ دیتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جب شوکت خانم ہسپتال بنایا تو پہلی میٹنگ میں تمام ڈاکٹروں نے کہا کہ مفت علاج ممکن نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال ستر فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے، شوکت خانم کو عمران خان کے نام پر اربوں روپے کا عطیہ پوری دنیا سے ملتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارٹی کی سطح پر یہی اعتماد وزیراعظم کی ذات پر کیا جاتا ہے، امریکہ، لندن اور پاکستان میں تحریک انصاف کا کارکن اپنی بساط کے مطابق پارٹی کو فنڈنگ کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیف اکائونٹنٹ سراج اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے طویل عرصے سے یہ معاملہ سنبھالا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں