میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اومی کرون کاپھیلائوتیز

اومی کرون کاپھیلائوتیز

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکول بند کرنے پر غور شروع کردیا۔افریقہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کی انٹری نے حکومت کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ ملک بھر کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور وائرس کا پھیلا تیزی سے جاری ہے۔وبا کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے دو سے تین روز کے درمیان لئے جائیں گے۔کراچی میں گزشتہ روز دو ہزار 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جس میں سے 236 کیسز مثبت پائے گئے، جس نے شرح کو 8 اشارعیہ 91 فیصد تک پہنچا دیا۔ کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے۔ شہر کے صرف 40 فیصد لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں اومی کرون کے مزید 10 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد میں اضافے کے بعد شہر میں مثبت کیسز کی شرح ایک روز میں 2 فیصد اضافے کے بعد 8.93 فیصد تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 2650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 کیسز مثبت آئے اور ان میں سے 10 کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں سامنے آنے والے 50 فیصد کرونا کیسز، اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ میں سامنے آنے والے کرونا کیسز میں سے 75فیصد سے زائد کراچی سے رپورٹ ہوئے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلا ئوسے متعلق تشویش پیدا ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں