دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے ،شبلی فراز
ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے ، حق خودارادیت انسان کا بنیادی، عالمی اور قانونی حق ہے ، یہ انسانی عظمت اور وقار کے تقاضوں کا لازمی جزو ہے ، اس کی نفی انسانی آزادی، قدروں اور اصولوں کا انکار ہے ، کوئی جبر و ظلم اس جائز اور بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد سے ہٹا نہ سکا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے ۔