میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسوس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ

شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسوس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسوس ، ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری وسیم عرسانی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے چہیتے افسر کو بچانے کیلئے تمام افسران اور ملازمین کو ڈیپوٹیشن کی مدت بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق ادارے کے سیکریٹری وسیم احمد عرسانی نے اپنے چہیتے گریڈ 17 کے افسر سکندر علی بھٹی کوگریڈ 18 کے پروونشل کوآرڈی نیٹر کی پوسٹنگ دیدی تھی، سکندر علی بھٹی محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ سے شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس، ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ میں سال 2013 میں تعینات ہوئے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی 2013میں او پی ایس، ڈیپوٹیشن کے تحت افسران کی تقرری غیر قانونی قرار دے کر افسروں کو واپس اصل محکمہ میں بھیجنے کا حکم دیا، لیکن سکندر علی بھٹی اعلیٰ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے رہے، سکندر بھٹی کے ڈیپوٹیشن کی مدت 2016 میں ختم ہوگئی، لیکن وہ غیر قانونی طور پر ادارے میں کام کرتے رہے۔ وسیم احمد عرسانی کی سال 2018 میںسیکریٹری کے طور پر تعیناتی کے بعد سکندر بھٹی ان کے چہیتے بن گئے اور کرسی پر براجمان ہیں۔شہید بینظیر بھٹو ہیومن ریسوس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری وسیم احمد عرسانی نے اپنے چہیتے سکندر علی بھٹی کو بچانے کیلئے محکمہ کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے اپنے ڈیپوٹیشن کی مدت ایک ماہ میں اضافہ کروائیں، جبکہ سیکریٹری وسیم عرسانی ڈیپوٹیشن کی مدت میں اضافہ کروانے کی ہدایت جاری کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں