میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھینا جھپٹی ،موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ پکڑا گیا

چھینا جھپٹی ،موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ پکڑا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے لوٹ مار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر ملیر ندی کے قریب کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان کا گروہ شہر بھر میں چھینا جھپٹی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان موٹرسائیکل چوری کے بعد خاتون ساتھی کو ساتھ بٹھا کر کامیابی سے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور تھانہ الفلاح اور شاہ لطیف کی حدود سے چوری کی گئیں موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں ہیں۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکلیں جنید سوسائٹی میں خالی پلاٹ پر لے جا کر غلام قادر نامی شخص کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے مطابق غلام قادر موٹرسائیکلوں کے پارٹس الگ کر کے کباڑی کو فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر جنید سوسائٹی میں واقع پلاٹ سے تین موٹر سائیکلوں کے چچیس تحویل میں لے لیے۔ برآمد چچیس تھانہ عوامی کالونی، مبینہ ٹائون اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری کی گئیں موٹر سائیکلوں کے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد اویس، عبدالرحمن، ندا اور کاوش شامل ہیں۔ملزمان عادی مجرم ہیں، جن کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالرحمن کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں