میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق اور سندھ آمنے سامنے ، میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا

وفاق اور سندھ آمنے سامنے ، میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاق اور سندھ میں میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا، میڈیکل کے طلبا نے پی ایم سی کے انٹری ٹیسٹ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے پھر رجوع کرلیا۔پی ایم سی کے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی گئی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔طلبا کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پی ایم سی نے کہا تھا کہ بغیر سیلبس کوئی سوال پیپرز میں شامل نہیں ہوگا، گزشتہ روز ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ آیا، میرے پٹیشنر اس میں کامیاب ہوئے تاہم رزلٹ کسی طالب علم کا ہے اور نام کسی اور طالب علم کا ہے۔متاثرہ طلبا کے وکیل نے کہا کہ پی ایم سی کو رزلٹ کا اعلان کرنے کی کیا جلدی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ایم سی کا لیا گیا انٹری ٹیسٹ عدالتی احکامات کے خلاف ہے، عدالت نے پی ایم سی کو ایک ہی سلیبس کے تحت ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں