میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کابحریہ ٹائون، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منجمد اکائونٹس بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کابحریہ ٹائون، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منجمد اکائونٹس بحال کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں بحریہ ٹائون کی متفرق درخواست منظور کر لی، عدالت نے بحریہ ٹائون، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹائون کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے بحریہ ٹائون کے منجمد تمام اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بحریہ ٹان کا نام تبدیل کر دیا جائے، بحریہ کا نام بہت استعمال کر لیا۔ سپریم کورٹ نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکائونٹس بھی بحال کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم صرف مخصوص اکائونٹس تک تھا اور وہ بھی صرف اکائونٹس کی نگرانی کی حد تک تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں