میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی عزائم خطے کیلئے خطرناک ہیں،شاہد خاقان عباسی

بھارتی عزائم خطے کیلئے خطرناک ہیں،شاہد خاقان عباسی

منتظم
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) جاپانی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے جاپانی وزیرخارجہ کونو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے جاپانی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ،سرمایہ کاری اور انسانی ترقیاتی وسائل کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش ا?مدید کہیں گے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جارحیت پرمبنی اقدامات اور اشتعال انگیزیوں سے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں رکاوٹ ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر قابض فوج کے مظالم اور بربربیت انسانی حقوق کی سنگیں پامالیاں کررہی ہے۔ملاقات میں جاپانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں اور کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان اپنے دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانیکے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی عزائم خطے کیلئے خطرناک ہیں۔ دریں اثناء جاپان نے خطے کے امن و استحکام اور انسداد دہشتگردی کیلیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔جاپانی وزیر خارجہ کو اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا انہوںنے یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔جاپانی وزیر خارجہ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کیلیے پاکستان کے کر دار سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔تارو کونو نے علاقائی امن اور استحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ سکیورٹی بالخصوص انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔جاپانی وزیر خارجہ نے عارضی بے گھر افراد کی بحالی اور بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر سکیننگ کے آلات کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا ۔پاک فوج کے سربراہ نے جاپانی وزیر خارجہ کی طرف سے خطے کے امن اور انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستانی کوششوں کے اعتراف پر تشکر کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں