میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا را کیلئے کام کررہا تھا،بھارتی جاسوس کا ویڈیو بیان

میرے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا را کیلئے کام کررہا تھا،بھارتی جاسوس کا ویڈیو بیان

منتظم
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے زیر حراست بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے جس میں کل بھوشن نے کہا ہے کہ میں بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوںکہ میں میں بحریہ کا کمشنڈ آفیسر اور ’’را‘‘کے لیے کام کر رہا تھا،سمجھ نہیں آتا اس حقیقت کو بار بار جھٹلایا کیوں جا رہا ہے؟،بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری والدہ پر کیوں چلا رہا تھا،ایسا لگ رہا تھا میری والدہ کو مار پیٹ کر جہاز میں ڈالا گیاہو،میں نے والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا،میرے ساتھ کچھ غلط نہیں ہو رہا،اچھی صحت دیکھ کر والدہ بھی خوش ہوئیں ۔دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس کمانڈر کل بھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اس کا بیان جاری کردیاجس میں اس نے اہلخانہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو بیان میں کل بھوشن یادیو نے کہا کہ ملاقات کے دوران محسوس ہوا والدہ اور اہلیہ خوفزدہ تھیں جبکہ اس موقع پر بھارتی سفارتکار ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا اور وہ خوفزدہ تھیں۔ملاقات کے بعد بھارتی سفارتکار میری والدہ پر چلا کیوں رہا تھا؟،جاسوس کل بھوشن یادیو نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کر لایا گیا ہے، بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری والدہ پر کیوں چلا رہا تھا۔مجھے افسوس ہے کہ میری والدہ بہت ڈری ہوئی تھی۔کل بھوشن یادیو نے کہا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جا رہا ہے۔بھارتی جاسوس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا اور وہ سہمی ہوئی تھیں۔کل بھوشن یادیو نے کہا کہ پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا، جبکہ والدہ بھی صحت مند دیکھ کر خوش ہوئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں