میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرملکی سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،گورنر سندھ

غیرملکی سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،گورنر سندھ

منتظم
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری صورتحال ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، ریکارڈ ریونیو وصولی ،حکومتی معاشی پالیسی ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ملکی ترقی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت نتائج صوبہ سے حاصل ہو رہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اورسماجی سرگرمیوں سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں وفاق کے تعاون سے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ نے صوبہ میں ترقی ، معاشی خوشحالی ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کا معیار زندگی بدلنے سے ہی معاشی اہداف کا حصول ممکن ہے، مشکل حالات میں بھی کراچی میں معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کے جاری رہنے سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل رہا جو کہ خوش آئند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں