میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنےرہائش گاہ پہنچ گئے

بلاول بھٹو فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنےرہائش گاہ پہنچ گئے

Author One
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنے اور انہیں منانے کیلیے جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے-

جس کے بعد دونوں رہنماں میں ملاقات ہوئی۔

بلاول اور فضل الرحمان نے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت جبکہ جے یو آئی سربراہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

ملاقات میں جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے-

قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں