میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

Author One
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا-

مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت عظمی کا نیا آئینی بینچ بنے گا۔

پشاور ہائی کورٹ میں جج کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 6 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ججز کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے بھی رکن ہیں-

لہذا پشاور ہائی کورٹ میں جج کے تقرر سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں