میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل باجوہ  نے ڈونلڈ لو  کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا، عمران خان

جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا، عمران خان

جرات ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائفر کیس میں گرفتار سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا،مجھے ایک پلان کے تحت پکڑا گیا،نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سائفر کیس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کیے، لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا مجھے جس طرح پکڑا گیا، سب ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔ خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں نے بشری بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے سے متعلق سوال پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں